وہاڑی (محمد اسماعیل اسلم )وہاڑی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے تھانہ دانیوال کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک ، مالخانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور صفائی و انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے تھانہ کی تزئین و آرائش کی بارے میں خصوصی تبادلہ خیال بھی کیا گیا. اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خالد پرویز, ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, ایس ڈی او بلڈنگ اور ایکس ای این بلڈنگ بھی موجود تھے.