• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد عباس کی جگہ عمران خان کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ وقار یونس نے اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

Nov 26, 2019

برسبین (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عباس ردھم میں نہیں تھے اس لئے عمران خان سینئر کو ان پر ترجیح دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ عمران خان سینئر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ غلط قرار دینا فاسٹ باﺅلر کے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ باﺅلر محمد عباس میچ ونر ہیں لیکن انجری سے نجات کے بعد ابھی اتنی اچھی باﺅلنگ نہیں کر رہے البتہ انہیں اگلے میچ میں کھیلنے کا موقع دینے کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سینئر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹور میچ میں بھی 5وکٹیں حاصل کیں لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم نہیں کرپائے۔
ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو غیر ملکی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بھارت میں اسی طرح کی مشکلات کا شکار ہوتی ہیں،کم بیک کا موقع پانے کیلئے آسٹریلیا میں کم ازکم 3ٹیسٹ کی سیریز ہونا چاہیے۔