• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے مندی

Nov 26, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کچھ دیر بعد سٹاک ایکس چینج گر گئی ، 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی،100 انڈیکس 37 ہزار950 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 212 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔تاہم کچھ دیر بعد سٹاک ایکس چینج گر گئی ، 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی،100 انڈیکس 37 ہزار950 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔
دوسری طرف فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر155 روپے 30 پیسے پر برقرارہے جبکہ اوین مارکیٹ میں ڈالر155 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگیا،سعودی ریال 41 روپے 45 پیسے کا ہو گیا،یواے ای درہم 42 روپے 45 پیسے پر ٹریڈہو رہا ہے، یورو172 ،برطانوی پاﺅنڈ200 روپے 50 پیسے میں فروخت،کویتی دینار510 روپے کا ہو گیا،چینی یوآن 23 روپے پر مستحکم جاپانی ین ایک روپے 43 پیسے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیااور سماعت کل تک ملتوی کردی۔