اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنڈز میں گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ کا آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی سی بی کے فنڈذ کا ذکر ہوا تو چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پی سی بی اور کرکٹ کے نام پر اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بے ضابطگیوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا، یہ اہم معاملہ۔ہے اس کی تہہ تک پہنچیں گے،، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی کا پاکستان اولمپک ایشن سے بھی آئندہ اجلاس میں بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنڈز میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا، پی سی بی حکام طلب
