اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ ہٹلرکی سوچ والوں سےدنیا شدید خطرےمیں آسکتی ہے،مسئلہ کشمیرپربھارت نےوعدوں کاپاس نہیں کیا،مودی سرکار اس آگ سے مت کھیلے یہ بڑی تباہ کن ہے،بھارت میں مسلمانوں پر دباؤڈالاجارہا ہے،مسئلہ کشمیرپرمتعددممالک کواپناحمایتی بناناپڑےگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے،تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پاکستان فلاحی ریاست بنے،مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی معیشت کا اتنا برا حال ہے؟یہاں توپورااحتساب ہوتانظرنہیں آرہا، ملک میں جاری احتساب کے عمل سےبالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔