• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

چوہدری شجاعت کی حالت انتہائی تشویشناک، بیرون ملک سے بڑی خبر آگئی

Aug 23, 2019

برلن (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ جرمنی میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کا دعویٰ کیا جارہا تھا لیکن خاندانی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو جرمنی میں انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں خاندان کے افراد اور دوست احباب ان کی تیمار داری کیلئے موجود ہیں۔مونس الہیٰ نے ایک روز قبل ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ق لیگ کے سربراہ کو جلد ہی جنرل وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔