• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ہاں! یہ ٹیسٹ میچ بہت اچھا ہونے والا ہے کیونکہ پاکستانی کھلاڑی۔۔۔“ سٹیو سمتھ نے بالآخر اعتراف کر لیا

Nov 28, 2019

ایڈیلیڈ (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر سے کھیلا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی البتہ دوسری اننگز میں بابراعظم نے مزاحمتی سنچری بنائی جبکہ محمد رضوان نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز بنائے جس پر ناصرف شائقین کرکٹ دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی کی امید لگائے بیٹھے ہیں بلکہ سٹیو سمتھ کا بھی ماننا ہے کہ یہ میچ بہت اچھا میچ ہو گا۔
سٹیو سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”بابراعظم اور محمد رضوان دوسری اننگز میں یقینا بہت اچھا کھیلے جبکہ پہلی اننگز میں دونوں اوپنرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی اس سے انہیں یقینا اعتماد ملا ہو گا اس لئے ہاں! میرے خیال سے ایڈیلیڈ میں ایک اچھا ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملے گا۔“