• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ۔۔۔“ انڈیا ایمرجنگ ٹیم کیخلاف میچ جتوانے والے عماد بٹ میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ کوچ اعجاز احمد نے زبردست انکشاف کیساتھ مطالبہ بھی کر دیا

Nov 28, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
قومی ایمرجنگ ٹیم نے فائنل میچ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں اس نے روائتی حریف بھارت کو پچھاڑا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتیوں کے خواب چکنا چور کر دئیے۔
قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”عماد بٹ آخری 10 اوورز میں تباہ کن ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی عقلمندانہ طریقے سے ان اوورز میں شاٹس مارتے ہیں۔ انہیں بغیر وقت ضائع کئے فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔“