• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخوپورہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقے میں روای ریان کے قریب29.03.2000کو مجرمان اشتہاریوں کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کنسٹیبل محمد اکرم کی تین بیٹییوں کی شادی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شرکت کی

Nov 28, 2019

شیخوپورہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقے میں روای ریان کے قریب29.03.2000کو مجرمان اشتہاریوں کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کنسٹیبل محمد اکرم کی تین بیٹییوں کی شادی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شرکت کی۔ شہید کنسٹیبل نے اپنے پیچھے ایک بیوہ اور چار بچیوں کو چھوڑا ہے۔
vo
شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے بارات کا پرجوش طریقے سے استقبال کیاگیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے شادی کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈی پی اور شیخوپورہ نے شہید کنسٹیبل کی بیٹییوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہوں کو اس بات کا احساس دلوایا۔کہ زندگی کے اس اہم موقع پر آپ ہمیں اپنے باپ کی جگہ پر سمجھے اور پورا محکمہ پولیس شہدا ء کی فیملز کے ہمیشہ ساتھ ہے۔ دلہنوں کی رخصتی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے بیٹییوں کو قیمتی تحائف اور پھولوں کی گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بچیوں کو پیار دیتے ہوئے کہا کہ شہید کنسٹیبل محمد اکرم پولیس ڑیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جومر ہے۔ اور ہم سب اس کی قربانی کو ہمیشہ یاررکھے گئے۔
آصف علی شیخوپورہ