• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدرکی بطور مہمان خصوصی گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے زیراہتمام ابررحمت کانفرنس میں شرکت،خطاب

Nov 28, 2019

چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ کے زیراہتمام سالانہ ابر رحمت کانفرنس سیرت النبیﷺ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر (ر)کالجز فیصل آباد پروفیسر رانا منور خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چنیوٹ پروفیسر لقمان عالم وینس،پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ مہر محمد شہباز خان ہرل و دیگر معزز مہمانوں اور طلباء نے شرکت کی۔ڈی پی او نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ تمام عالم انسان کیلئے بہترین عملی نمونہ ہے۔رسول اللہ ﷺ کی حیات اقدس زندگی کے تمام پہلوؤں کا بہترین عملی نمونہ ہے۔حضور اکرمﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصول بنی نوع انسان کیلئے معاشی،معاشرتی،سیاسی،سماجی،عسکری،غرض ایک بے مثال معاشرے کے قیام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کے اظہار اسی صورت میں ہی ممکن ہے کہ ہم اپنے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اسوہ حسنہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اچھے انسان بنیں اور اس معاشرے کے قیام کیلئے اپنا حصہ ڈالیں جسکی بنیاد نبی پاکﷺ نے چودہ سو سال پہلے ریاست مدینہ میں رکھی تھی۔حضوراکرم ﷺ کی محبت ایک سچے مسلمان کو تمام تر معاشی و معاشرتی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ڈی پی او نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں۔ہونہار نوجوان طلباء اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔طلباء تندہی سے دل لگا کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور رٹہ سسٹم کی بجائے اپنے وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اپنے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائیں اور جذبہ خدمت انسانی کیساتھ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔بعد ازاں ڈی پی او نے نمایاں کارکردگی والے طلباء میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔