• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام تیار کر لیا ، اس کا نام کیا ہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

Aug 23, 2019

تہران (نمائندہ خصوصی)ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ تیار کرلیا جو زمین سے فضا میں دور تک میزائل مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کیے جانے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ کی تقریب رونمائی ہوئی۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جب ایران کا دشمن منطق کا قائل نہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہو گا۔اس موقع پر نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہو گا۔ایرانی میڈیا نے دفاعی نظام کو روسی ایس 300 میزائل سسٹم کا مقابل قرار دیا ہے۔