• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی. علم و ہنر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ پر تقریری مقابلہ جات کا انعقاد.

Dec 2, 2019

وسی
وہاڑی. علم و ہنر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ پر تقریری مقابلہ جات کا انعقاد. مختلف سکولوں کے بچوں نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے.

وی او

وہاڑی سے انضمام الحق کی رپورٹ کے مطابق سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر علم وہنر فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی علم و ہنر فاؤنڈیشن ڈاکٹر سلیم راؤ نے کہا کہ ہماری زندگی کا عملی نمونہ حضور اکرم ﷺ کی ذات ہونا چاہیے ہمیں اپنے کردار گفتار کے ذریعے ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس نبی ﷺ کی امت ہیں جنہیں ان کے دشمن بھی صادق و امین کہتے تھے اور اپنی امانتیں آپ ﷺ کے پاس رکھواتے تھے حضور اکرم ؐ کی زندگی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں بس اس پر عمل کرنے اور اپنی زندگی کو ان کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر گزارنا ہوگی پھر کامیابی ہمارا مقدر خود بخود بنتی جائے گی اس لیے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو آج سے نیکی اور بدی میں فرق کرتے ہوئے گزاریں سیرت النبی ؐ کے موضوع پر ہونے والی تقریری مقابلوں میں مختلف سکولوں نے حصہ لیا اور حضور کریم ؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی. تقریری مقابلوں میں طلباء کے والدین نے بھی حصہ لیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی پروگرام کے اختتام پر مقابلوں کے جج پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے مہمانوں کے ہمراہ بچوں میں انعامات تقسیم کئے.

رپورٹ….
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی