ساہیوال عوامی مسائل کا حل عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خواب تعمیراتی مراحل میں پہنچ چکا ہے اور عمران خان غریبوں اور کمزور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوامی ہیلپ لائن کا منشور ہے اور اس منشور کے مطابق تمام دو دراز کے علاقوں میں عوامی ہلپ لائن دفتر بنائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو آسانی سے حل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ہیلپ لائن کے ڈویژنل کوارڈینیٹر اقبال حسین جتوئی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حاجی علی شیر خان نے عوامی ہیلپ لائن یوسی 16 کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا