• Tue. Sep 17th, 2024

لاہور ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، درخواستگزارنے چیلنج کردیا

Aug 27, 2019

(ندعیم کھوکھر بیورو چیف لاھور) الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر رجسٹرارآفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض لگادیا،درخواستگزار نے رجسٹرار آفس کااعتراض چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کےخلاف درخواست دائر کردی گئی،رجسٹرار آفس کادرخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگادیا،رجسٹرار آفس نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، درخواست سماعت کے لیے نہیں لگائی جا سکتی،درخواستگزار نے رجسٹرار آفس کااعتراض چیلنج کردیا،درخواست میں وفاقی حکومت اورسیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ممبران کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔