• Sun. Sep 8th, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں، امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز

Sep 1, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، صورتحال پر تشویش اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔امریکی مسلمانوں کی تنظیم اثنا کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا امریکا کو انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ پر زور دے۔ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاؤن کے نام پر کشمیریوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔