لیون (نمائندہ خصوصی)فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو سٹیشن پر چاقو حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور نو افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے ۔
فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو اور تیز دھار آلے سے لیس دو افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو سٹیشن پر بس کا انتطار کرتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حراست میں لئے گئے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہے ،ملزم سیاسی پناہ لے کر فرانس میں رہائش پذیر تھا ۔ سرکاری حکام کے مطابق حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فوری طور پر اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دیا گیا۔