• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

قندو ز پر طالبان کاحملہ ،10افراد ہلاک ،59زخمی ہوگئے

Sep 1, 2019

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان کے خود کش حملے میں 10افراد کو ہلاک اور 59زخمی ہوگئے ، افغان حکام نے جوائی کارروائی میں 35طالبان مارنے کا دعویٰ کیاہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شہر قندوز پر حملہ کرکے 8افراد کوہلاک کردیاہے جبکہ طالبان کے حملے میں 59افراد زخمی بھی ہوئے ۔ افغان حکام کاکہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 35طالبان مارے گئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق قندوز پر افغان حکومت کے مکمل کنٹرول میں ہے ۔

طالبان نے قندوز حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،خود کش حملہ آور نے افغان سکیورٹی فورسزکونشانہ بنایا ، خود کش حملے میں قندوز پولیس کے ترجمان بھی ہلا ک ہوئے جبکہ پولیس چیف زخمی ہیں ۔

دوسرے جانب امریکی نمائندے خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ امن کیلئے افغانستان کے تمام گروپوں کومذاکرات کاحصہ بننا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قندوز حملے سے متعلق طالبان سے مذاکرات کے دوران بات ہوئی ہے ۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ایسے حملے نہیں ہونے چاہئے ۔