• Sun. Sep 8th, 2024

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت کو زور دار جھٹکا

Sep 3, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کو سفارتی محاز پر ایک اور اہم کامیابی مل گئی ہے جبکہ بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مالدیپ میں چوتھی ساو¿تھ ایشیائی سپیکر کانفرنس کے دوسرے روز بھی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری موثر سفارتکاری کامیاب رہے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر سے مالدیپ میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے وفد نے اسپیکر کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر افغانستان پارلیمنٹ کے سپیکر نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی اور کہا کہ افغانستان ہر مشکل وقت میں پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

ملاقات میں پاک، افغان سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر کشمیر میں جارحیت کی، وادی میں 80 لاکھ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے، افغانستان خطہ میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔