• Sun. Sep 8th, 2024

بہترین سروس ڈیلیوری, عوام کے جان و مال کی حفاظت اور علاقہ کوکرائم فری بنانے کیلئے نئی سائنٹیفک اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا.

Sep 4, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری, عوام کے جان و مال کی حفاظت اور علاقہ کوکرائم فری بنانے کیلئے نئی سائنٹیفک اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا. کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میٹنگ کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا. میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین، ایس ڈی پی او سرکل صدر طارق پرویز، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا آصف رضا، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس اورضلع بھر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے خطاب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اورمجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پینڈنگ چالان کی یکسوئی، سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات میں سی سی ٹی کیمرہ جات کو فعال اور آن لائن کنیکٹوٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔قبضہ مافیہ کے خلاف زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی۔ تھانہ کی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کو فعال کر کے پولیس کے سوفٹ امیج کو بحال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرائم ڈیٹکشن اور بیخ کنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے میرے دفتر سے تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔ ٹائم اینڈ سپیس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا پٹرولنگ پلان مرتب کریں۔۔اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی انسٹالیشن کو یقینی بنایا جائے جبکہ مویشی چوری کی روک تھام کے لئے رات کے وقت مویشیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔ایکسیڈنٹ واقعات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کریں جبکہ غیر رجسٹر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر بھر پور کاروائی کی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس۔ ایچ۔ اوز اپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کوریلیف فراہم کریں۔ شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران عوام الناس کے ساتھ شفتہ رویہ اپنائیں اور مظلوم عوام کی دادرسی کرکے ان میں احساس تحفظ پیدا کریں۔میٹنگ کے آخر میں محرم الحرام کے حوالے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااورمناسب ہدایات جاری کی گئیں