نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو سرینگر جانے کی اجازت دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا التجا نے عدالت میں اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی،بھارتی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کی درخواست پر حکومت کو ہدایت کی کہ حکومت محبوبہ مفتی سے بیٹی کو ملنے کی اجازت دے،بھارتی سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ التجا مفتی کے والدہ سے ملنے میں کیا اعتراض ہے؟عدالت نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو سرینگر جانے کی اجازت دیدی، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے سے ایک روز قبل محبوبہ مفتی کو بھارتی فورسز نے 4 اگست کو سرینگر میں نظر بند کردیا تھا، بھارتی فوج کے روکنے پر التجامفتی نے والدہ سے ملنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو سرینگر جانے کی اجازت دیدی
