• Sun. Sep 8th, 2024

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن،ریجنل پولیس آفیسرہمایوں بشیر تارڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے محرم الحرام 2019 میں مرکزی امام بارگاہ قصر بتول جوگی چوک سے برآمدہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

Sep 5, 2019

ساہیوال ( محمد عرفان بشیر ڈسٹرک رپورٹر نیوز ٹائم ساہیوال ۔) تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن ،آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نےمرکزی امام بارگاہ قصر بتول جوگی چوک تا قبرستان مائی شاہ برآمد ہونے والے مرکزی جلوس محرم الحرام و دیگرجلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پراے ایس پی/ ایس ڈی پی او سٹی سرکل میڈم ڈاکٹرانعم فریال،اےڈی آی جی/ ڈی ایس پی رانا افتخار اور اس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال رانامحمدآصف و دیگر افسران اور منتظمین جلوس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گےاورجلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردارتاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے دوران گھروں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کے بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں گےاور جلوس ہائے کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شرکاء جلوس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ بھی پولیس کیساتھ ملکر ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔ڈی پی او نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر سی سی ٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور محرم الحرام کے جلوس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات نگرانی کے لیے سپیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول ویکل بھی تیار کروائی گئی ہے جس کے ذریعے آن لائن مونیٹرنگ کی جا سکے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ مزید کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام سیکورٹی ذرائع بروئے کارلائے جائیں گے۔