• Mon. Sep 16th, 2024

رقابت میں آکر محمد بخش جاکھرو نامی شخص کی پہلی 40 سالا بیوی نے 18 سالہ دوسری بیوی فاطمہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، مقتولہ کی لاش کو کوٹری اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمہ خاتون اور شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Sep 7, 2019

وی او:
پولیس اسٹیشن لونی کوٹ کی حدود میں گوٹھ حسین جاکھرو میں محمد بخش جاکھرو نامی شخص کی پہلی بیوی 40 سالہ حوا جاکھرو نے دوسری بیوی 18 سالہ فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹری منتقل کی، جبکہ پولیس نے ملزمہ حوا، اسکے شوہر محمد بخش جاکھرو اور ملزمہ کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں خواتین میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا، جھگڑا گھر کے کام کاج پر شروع ہوا تھا جس پر تیش میں آ کر پہلی بیوی نے دوسری بیوی کا گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والی فاطمہ کی لاش کو ملزمہ نے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد پنکھے میں لٹکا دیا تھا جس کے متعلق پولیس جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

شاہ محمدلغاری دادو