• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمودکی طرف سے محرم الحرا م کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں اور شخصیات کا شکریہ

Sep 10, 2019

وہاڑی( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرثاقب سلطان المحمودنے کہا کہ تاریخ کے اوراق پلٹیں تو محرم کا مہینہ دوسرے تمام مہینوں سے ممتازہے۔ حضرت اما م حسین نے اپنی اور اپنے پیاروں کی لازوال قربانی دے کر ناصرف اس مہینہ کو رہتی دنیا تک امر کر دیا بلکہ اسلام کے افاقی مذہب میں بھی نئی روح پھونک دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرا م کے پُر امن انعقاد کے موقع پر کیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑ ی ثاقب سلطان المحمود نے جامعہ مسجد باغوالی میں محرم الحرا م کو پُر امن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں اور شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے طاہر اقبال، زاہد اقبال،امن کمیٹی کے ممبران، تاجران،پولیس حکام،میڈیا،سکیورٹی وانتظامی اداروں کے افسران اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔
ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامی امور، اتحاد، بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور پُر امن محرم الحرام کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے پر ضلع وہاڑی کے تمام تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، امن کمیٹی کے ممبران، پارلیمنٹیرینز،تاجران، میڈیا، سول سوسائٹی کے ممبران، سٹیک ہولڈرز،انتظامیہ، ریسکیو 1122، بلدیہ، فائر بریگیڈ، ایمرجنسی ایمبولینسیز، سرکاری ڈاکٹرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس اور والنٹیئرزکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محرم الحرم کے دوران پولیس افسران و جوانوں نے جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سر انجام دیئے اس کی مثال نہیں ملتی۔وہاڑی پولیس کے جوانوں کوہائی الرٹ ڈیوٹی کرنے شاباش اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیا۔تقریب میں موجود شرکا ء نے محرم الحرام کے دوران پولیس کے منظم اورمربوط سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور کہا ہمیں اپنے ضلع کے پولیس کمانڈر پر فخر ہے کہ انہوں نے انتہائی اچھے انداز میں سب کو ساتھ لے کر محرم کے قابل اطمینان انتظامات مکمل کئے۔تقریب کے آخر میں ملک و قوم کے استحکام و سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ…