• Sun. May 19th, 2024

آئی فون 11، پرو اور میکس کی قیمت کیا ہے؟ جان کر ہی آپ کے ’ارماں آنسوؤں میں بہہ جائیں‘

Sep 14, 2019

نیویارک (نمائندہ خصوصی) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 میکس متعاراف کرا دئیے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینز بھی شامل ہوگا جبکہ اس میں نیو جنریشن کی مائیکرو چپس اے 13 کا استعمال کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا یہ اعلان کمپنی کی سال کی سب سے بڑی تقریب کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے متعدد نئی مصنوعات متعارف کرائی گئیں۔ آئی فون 11 کی تعارفی قیمت گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار 466 روپے بنتی ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس عائد ہونے کے باعث اس کی قیمت اور بھی بڑھ جائے گی۔

اس سے مہنگے آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہے، یہ فون ایک وقت میں تمام بیک اور فرنٹ کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے جبکہ اس فون کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوگی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 56 ہزار 448 روپے بنتی ہے جبکہ مختلف سٹوریج کے حساب سے الگ الگ قیمت رکھی گئی ہے۔آئی فون 11 پرو سے بھی بڑی سکرین والے آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 1 ہزار 99 ڈالر سے شروع ہوگی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 72 ہزار 108 روپے بنتی ہے۔ نئے آئی فونز کا آرڈر جمعے سے لیا جائے گا جبکہ بکنگ کرانے والے افراد کو اس کی ترسیل 20 ستمبر سے شروع کر دی جائے گی۔