• Sat. Jul 27th, 2024

کشمیری بھائیوں کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

Sep 21, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)کشمیری بھائیوں کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیرکی آزادی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ حاضر ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں ان خیالات کاپاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایڈووکیٹ صائمہ نورین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم و بربریت کوروکنے کیلئے اقوامِ متحدہ کواپناکردار اداکرناچاہئے بھارت کو کشمیریوں کاحق خودارادیت تسلیم کرناہوگاپاکستان کوہر محاذ پرسفارتی کامیابی اور بھارت کو شکست ہورہی ہے انشااللہ ظلم کو پسپائی ہوگی آزادی کی روشن صبح کاطلوع ہوناوادی جنت نظیر کامستقبل ہے کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہوناچاہئے مسئلہ کشمیر کواب عالمی برادری کی حمایت حاصل ہوچکی ہے کشمیر کی آزادی کا وقت بہت قریب ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر فرخ شہزاد،سجاد بلوچ،رائے عنصر مرید بھی موجود تھے