• Sun. Sep 8th, 2024

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”مسئلہ کشمیر، عالمی ضمیر اور پاکستانی نوجوان “کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

Sep 21, 2019

ساہیوال( خاورعلی )ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”مسئلہ کشمیر، عالمی ضمیر اور پاکستانی نوجوان “کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ سید اسامہ ضیاءبخاری نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری احمد قیوم ، عثمان ناصر، حفصہ سرور اور اسماعیل ریحان شامل تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں سید اسامہ ضیاءبخاری نے کہا کے ہمیں اپنے سیاسی مفاد ات سے بالا تر ہو کر ملکی سلامتی اور کشمیر ی بھائیوں کے لیے متحد ہونا ہوگا اور ہمارے نوجوان کو الغزو لفکری کے تحت فکری جنگ کی تیاری کرنا ہوگی ۔ ہمیں اپنی ذہنی سطح اور معیار کو مزاحمت کے جدید طور طریقوں سے واقف کرنا ہوگا تا کہ ہم ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ احسن طریقے سے کر سکیں۔ ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹرآرٹس کونسل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی ضمیر پر بوجھ ہے جسے پاکستانی نوجوان اور ریاست پاکستان کی طرح اقوام عالم کو بھی محسوس کرنا ہوگا تاکہ انسانیت اگلے مرحلے میں انسانی حقوق کی ادائیگی میں اعلیٰ درجہ پر فائز ہو۔چوہدری احمد قیوم نے نوجوانوں کو محققانہ اور حقیقت پسندانہ رویوں کو اپنا کر دنیائے عالم میں اپنا مقام پیدا کرنے پر زور دیا ہے ۔ عثمان ناصر کے بقول ہم اپنے اندر خود احتسابی کو پہلی ترجیح دے کر عالمگیریت کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ حفصہ سرور نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے پیرا ئے میں کشمیر کے لیے اجتماعی کاوش اپنانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر اسماعیل ریحان نے عالمی ضمیر کی بے حسی بیان کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو مسئلہ کشمیرکاواحد حل قرار دیا۔ سیمینار میں مختلف تعلیمی اداروں کے علاوہ مدارس کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔شرکاءنے اس تقریب کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کی سلامتی کونسل میں ہونے والی تقریر کو ایسا خاص فکری مواد فراہم کیا، جس میں نسل نو کی فکر یات ،جذبات اور تاثرات شامل ہیں۔