• Tue. Sep 17th, 2024

ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل صدر عرفان علی کاٹھیا نے چیف آفیسر تحصیل کونسل صدر میاں اظہر جاوید کی جانب سے پیش کیا گیا

Jun 30, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل صدر عرفان علی کاٹھیا نے چیف آفیسر تحصیل کونسل صدر میاں اظہر جاوید کی جانب سے پیش کیا گیا

ٹیکس فری مالی سال2021-22 بجٹ کی منظوری دے دی۔ بجب کا ٹوٹل تخمینہ 32 کروڑ26 لاکھ93ہزار400روپے ہے جبکہ تخمینہ اخراجات 30 کروڑ66لاکھ48ہزار227روپے ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور تحصیل صدر زاہد حسین، تحصیل آفیسر فنانس صفدر حسین بخاری، ٹی او آر ارم شہزادی اور ٹی اوآئی اینڈ ایس چوہدری خالد جاوید موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل کونسل صدر بہاول پور میں پتن ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انڈسٹری پر عائد ٹیکس کو کم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں لائسنس پرمٹ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے۔ چیف آفیسر تحصیل کونسل صدر میاں اظہر جاوید نے بتایا کہ بجٹ برائے سال2021-2022 ء میں تعمیر و مرمت کی مد میں ایک کروڑ65لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ تحصیل کونسل صدر کے علاقہ جات میں مین ہولز کے کور کی مرمت اور ان کے رنگز کی تنصیب کے کاموں کے لیے50لاکھ روپے اورنئے ترقیاتی کاموں کے لیے 5کر وڑ60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجٹ میں مختص کیے گئے تعمیراتی و ترقیاتی سکیموں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔