• Tue. Sep 17th, 2024

پولیس تھانہ سٹی یزمان نے گھروں میں گھس کر چوری کرنے والے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،

Jun 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ سٹی یزمان نے گھروں میں گھس کر چوری کرنے والے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد، مالکان کے حوالے کر دیا گیا، پولیس کا اولین فرض اور ذمہ داری یہی ہے جس سے ہم عوام کو ریلیف پہنچا سکتے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی جرائم بر خلاف مال کی ٹریسنگ کے حوالے سے دی گئی پالیسی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہاؤس رابری اور سرقہ جیسی وارداتوں کی ٹریسنگ کیلئے مختلف ایس ڈی پی اوز کو ٹاسک دیے تھے جس پر تھانہ سٹی یزمان کی اسپیشل آپریشن ٹیمز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرشید، رمضان اور مظہر علی شامل ہیں، ملزمان تحصیل یزمان کے ہی رہائشی تھے اور مختلف 9 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ جن کی نشاندہی پر ان سے چوری کیا ہوا لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا جو کہ قانونی طریقہ کار کے بعد مالکان کے حوالے کر دیا گیا، شہریوں نے اس موقع پر بہاولپور پولیس اور ڈی پی او بہاولپور کو دل سے دعائیں دیں اور خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او بہاولپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری اور فرض ہیکہ جن شہریوں کو معاشرے کے کرپٹ عناصر ان کے مال سے محروم کر دیتے ہیں، ان کو ہر صورت کیفر کرادر تک پہنچایا جا کر لوٹا ہوا مال ریکور کیا جائے اور مالکان کے حوالے کیا جائے، پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ہمارا اصل اثاثہ وہ دعائیں ہیں جو کہ ہمیں عوام سے ملتی ہیں