کراچی(غلام مصطفے عزیز ) ملک میں سیاحت و مہمان نوازی سے متعلق پاکستان کی پہلی عالمی نمائش ”پاکستان ہاسپیٹلیٹی نمائش 2019” کامیاب ثابت ہوئی اور اس سے ملک میں نئے سرمایہ کاری مواقع اجاگر ہوئے جبکہ کئی کمپنیوں نے ہوٹل و سیاحت کے شعبے میں آئندہ کے منصوبے تشکیل دیئے گئے۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر بدر ایکسپو سلوشنز ظہیر نصیر نے نمائش کے اختتام پر تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں شامل تقریباً 60 مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں اور تعاون کرنے والے اداروں بشمول ایسوسی ایشن آف ہوٹل انڈسٹری، فوڈ انڈسٹری کی شرکت سے ہوٹل اور سیاحت کی صنعت کی ترقی ہو گی، نمائش میں ملکی و غیرملکی وفود اور تجارتی مندوبین کی شرکت باعث خوشی ہے۔انہوں نے پاکستان ٹورازم کارپوریشن، ہوٹل ایسوسی ایشن، ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن پاکستان، سندھ انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر کلچر فیڈریشن، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس، گیسٹ ہائوس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن، ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور میڈیا سمیت دیگر شرکاء سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ظہیر نصیر ، منیجنگ ڈائریکٹر بدر ایکسپو سلوشنز نے اختتامی تقریب میں کہا کہ نمائش ان کمپنیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو براہ راست یا بالواسطہ سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ نمائش اور اس کی سائیڈ لائن کانفرنس اجاگر کردہ سیاحت سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دی جائے تو انڈسٹری ترقی کرے گی، اس طرح وزیر اعظم کے وژن اور پاکستان میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی۔