لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ایک بیکری میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ایک بیکری میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا یا بارودی مواد کا ہوا ہے۔
دوسری جانب ہم نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں محمد علی روڈ پر ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
لاہور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
