• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئندہ دوسال میں کتنے پاکستانی خط غربت تک پہنچ جائیں گے؟معروف ماہر معیشت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Dec 15, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف معیشت دان ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دو برس مکمل ہونے تک سطح غربت میں رہنے والے افراد میں مزید ایک کروڑاسی لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہو جائے گا۔جس سے خط غربت تک پہنچنے والوں کی تعداد آٹھ کروڑ ستر لاکھ ہوجائے گی۔
بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دو برس مکمل ہونے تک ملک میں سطح غربت میں رہنے والے افراد میں مزید اٹھارہ ملین کا اضافہ ہوگا۔ حفیظ پاشا کے دعوے کے مطابق غربت کی قومی شرح جون 1918ءمیں 13.3 فیصد تھی اور یہ جون 2020ءتک 40 فیصد ہو جائے گی۔ مجموعی طورپر ملک میں غریب افراد کی تعداد جون 2020ءتک آٹھ کروڑ سترلاکھ ہوسکتی ہے۔جون 2018ءمیں یہ تعدادساڑھے چھ کروڑ سے زائد تھی۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق جون دوہزار اٹھارہ میں ملک میں غربت کی شرح اکتیس اعشاریہ تین فیصد تھی یہ 2020میں 40فیصدہونے کاامکان ہے۔دوسری جانب سیاستدانوں اورماہرین کی جانب سے معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے۔