• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اگر امریکہ نے ہم پر پابندیاں لگائیں تو ہم یہ چیز بند کر دیں گے “ روسی ہتھیار خریدنے پر دھمکی کے بعد رجب طیب اردگان نے امریکہ کو جوابی دھمکی دیدی

Dec 16, 2019

استنبول (نمائندہ خصوصی)امریکہ کی روسی ہتھیار خریدنے پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں امریکہ کے زیر استعمال دو سٹریٹیجک ملٹری بیسز بند کرنے کی جوابی دھمکی دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگا ن نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ضروری ہوا تو ہم ” انقریلک اور کیوریکک“ بیسز بند کر سکتے ہیں ،یہ دونوں ملٹری بیسز شام کی سرحد کے قریب جنوب مغربی ساحل پر واقع ہیں ۔رجب طیب اردگان کی جانب سے یہ امکان ماضی میں امریکہ اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر کئی مرتبہ ظاہر کیا گیاہے ۔
امریکی ایئر فورس ترکی میں سٹریٹیجک ملٹری بیس” انقریلک“ کو شام میں مسلح گروپ پر حملوں کیلئے استعمال کرتی ہے جبکہ ” کیوریکک “ ایئر بیس پر نیٹو کا بڑا ریڈار سٹیشن ہے ۔ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے امریکہ کی تازہ پابندیوں کی دھمکی پر یہ معاملہ اٹھایا تھا ۔امریکی انتباہ کے باوجود ترکی کو روس سے s-400 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا ہے ۔