• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا

Dec 16, 2019

ساہیوال (نمائندہ خصوصی) کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم اور ایم ایس ڈاکٹر فرقان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے ایمرجنسی ،آﺅٹ ڈور اور وارڈز میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔دورے کے دوران کمشنر نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں بھی گئے اور وہاں گیسٹروانٹالوجی اور سکن وارڈز میں مریضوں سے بات چیت کی ۔گیسٹروانٹالوجی کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد اسامہ نے کمشنر کو شعبے میں فراہم کی جانیوالی سروسز کے بارے میں بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں مریضوں کو جدید مشینوں کی مدد اسے چیک کیا جا تا ہے جو کہ پورے ڈویژن میں صرف قیوم ہسپتال میں میسر ہیں۔ کمشنر محمد احسن وحید نے عمومی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فرقان کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی مزید ضرورتوں کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ ان کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔