• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پرچین کااظہارتشویش،سلامتی کونسل سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی

Dec 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چین نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اورسلامتی کونسل سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اختتامی اجلاس کے دوران کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی جانب سے جلد از جلد تفصیلی بریفنگ دینے کی درخواست کی ہے۔چین نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اس پر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے جو امن و سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پانچ اگست کے بعد دوسری مرتبہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔