• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آٹا 80 روپے، چاول 25 ، گھی اور دال 27 روپے مہنگی ، حکومت نے عوام کو بدترین تحفہ دے دیا

Dec 26, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءخورو نوش کی قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کردیاہے جس کے بعد اس کی قیمت 820 روپے سے بڑھ کر 900 روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں 2 ہفتوں کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 27 روپے کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت میں بھی 27 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ چنے کی دال کا ریٹ 10 روپے بڑھایا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 130 سے بڑھ کر 140 روپے ہوگئی ہے۔ مسور کی دال کی قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ 100 روپے کی بجائے 127 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی
حکومت نے چاول کی قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ کیا ہے، ٹوٹا چاول کی قیمت 84 روپے سے بڑھا کر 88 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے جبکہ سپر باسمتی چاول 25 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔