• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا

Dec 30, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ میں سی این جی کے غائب ہونے کے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کردیا ۔منافع خوروں نے فی کلو ایل پی جی پر تیس روپے بڑھادیے۔فی کلو ایل پی جی ایک سو بیس سے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے ہوگئی۔ گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹر یا کیٹرنگ کا کام کرنے والے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے سب ہی متاثر ہوئے۔سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ عوام کہتے ہیں حکومت اقدامات کرے تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے۔