• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ ۔۔ دوبئی زیراہتمام پیپلز یوتھ گلف، پیپلز یوتھ یو اے ای ۔۔

Jan 5, 2020

شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ کا کیک دوبئی کے مقامی ہوٹل میں زیر صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر جناب فاروق چیچی کاٹا گیا ۔تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جناب حنیف کٹھانہ صاحب، سینیٹر اکبر خواجہ، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محفوظ چیچی صاحب ،کے علاوہ صدر پیپلزپارٹی گلف میاں منیر ہانس، صدر پیپلزپارٹی یو اے ای سابق ایڈوائزر وزیراعظم آزادکشمیر سردار جاوید یعقوب صاحب، نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای، گلف، پیپلز یوتھ گلف، یو اے ای، کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔۔
تقریب کے آخر میں صدر گلف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن فاروق چیچی اور فضل خان درانی نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔اور کہا کہ پیپلز یوتھ کے نوجوان بلاول بھٹو کا ہر اول دستہ ہیں اور اپنے چئیرمین کی ہر کال ہر لبیک کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں ۔اور ہم انشاءاللہ پیپلز یوتھ کے نوجوانوں کو پورے گلف میں متحد و منظم کرکے ایک مضبوط قوت بنا چکے ہیں ۔۔
جیئے بھٹو ،جیئے بے نظیر، جیئے زرداری، جیئے بلاول بھٹو زرداری، قوت ہی قوت پی وائی او ۔۔۔