• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر خارجہ کا دورہ ایران وسعودی عرب علاقائی امن واستحکام کوتقویت دےگا،فردوس عاشق اعوان

Jan 12, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیرخارجہ کادورہ کشیدگی میں کمی کیلئے کاوشوں کاواضح ثبوت ہے،دورہ ایران وسعودی عرب علاقائی امن واستحکام کوتقویت دےگا،وزیرخارجہ کے دورے میں خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، وزیرخارجہ تنازعات کے خاتمے پرزوردیں گے،امت مسلمہ اورخطے میں امن کیلئے کردارباعث اعزاز ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن ذرائع سے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کےلئے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔