بیجنگ (نمائندہ خصوصی)کروناوائرس کے بعد چین میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی،برڈ فلو کی وبا چین کے صوبے ہونان میں پھیل گئی، برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں، حکام نے وبا پھیلنے کے بعدہزاروں مرغیوں کو تلف کردیا۔
خبرایجنسی کے مطاب کروناوائرس کے بعد چین کے صوبے ہونان میں برڈ فلو پھوٹ پڑا،برڈ فلو شادیاگ شہر کے ایک پولٹری فارم میں پھیلا ، خبرایجنسی کے مطابق فارم میں برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں،چینی حکام نے صوبہ ہونان میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کی تصدیق کردی،برڈ فلو پھیلنے کے بعدہزاروں مرغیوں کو تلف کردیاگیا۔
کروناوائرس کے بعد چین میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی،ہزاروں مرغیاں ہلاک
