• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جون سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی معاشی ٹیم کی چھٹی ہوجائے گی ، کس بیرونی طاقت کے کہنے پر یہ سب کیا جارہا ہے؟ صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

Feb 6, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان الرحمان (رضی دادا) نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی معاشی ٹیم کو تبدیل کردیا جائے گا۔

رضی دادا نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ’باخبر حلقوں کا دعویٰ ہے کہ جون سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی ساری معاشی ٹیم (حماد اظہرکے علاوہ) گھر چلے جائیں گے، اور ان کو گھر بھیجنے والے بیرون ملک بیٹھی ان کی اپوائنٹنگ اتھارٹیز ہوں گی۔

یعنی دوسری معاشی ٹیم کی تبدیلی کا وقت ہوگیا ہے؟واللہ و اعلم باالصواب ۔‘

خیال رہے کہ جون میں بجٹ پیش کیا جاتا ہے ، گزشتہ بجٹ سے پہلے بھی اچانک سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کابینہ سے آﺅٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد ورلڈ بینک سے عبدالحفیظ شیخ کو بطور مشیر خزانہ ’امپورٹ‘ کیا گیا تھا۔