• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راولپنڈی ٹیسٹ ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

Feb 10, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے شکست دے دی ۔چوتھے روز کے آغاز میں ہی باولرز نے اچھے گیند بازی کی اور پہلے سیشن میں ہی بنگلہ دیش کے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا ۔چوتھے روز پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی جس کے بعد یاسر شاہ نے دو وکٹیں اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 168رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے ایک اننگز اور 44رنز سے کامیابی حاصل کی ۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 4,4جبکہ شاہین آفریدی اور محمد عباس نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے 233 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں پر 445رنز بنائے تھے جس میں بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 143 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا تاہم وہ تیسرے روز کے کھیل کے آغاز پر پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے بیٹسمین شان مسعود نے قومی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے سینچری بنا کر بولڈ ہو گئے ان کے علاوہ اسد شفیق نے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔حارث سہیل نے دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی صرف 34 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 10 ، یاسر شاہ 5 اور عابد علی کھاتے کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے بوجید اور روبیل حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ان کے علاوہ تیج السلام نے دو اور عبادت حسین نے ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی باولرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو وکٹ پر کھڑے رہنے نہ دیا۔نسیم شاہ نے اپنے کیرئیر کی شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔انہوں نے سیف حسن،محمد اللہ ،تیج السلام اور نجم الحسن کو آوٹ کیا۔یا سر شا ہ نے تمیم اقبال اور محمد مٹھن کو آوٹ کیا۔