اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی کا کہنا ہے کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا یوٹیلٹی سٹورز اور عام مارکیٹ میں موازنہ کیا جائے تو وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کا تصور واضح ہوجائے گا۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ چینی مارکیٹ میں فی کلو 80 روپے ہے جبکہ 70روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے، مارکیٹ میں گھی کی قیمت 210روپے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور 175 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے خورو نوش کا موازنہ مارکیٹ سے کیا جائے تو وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کا تصور واضح ہو جائے گا, یوٹیلٹی سٹورز پر ان نئی قیمتوں کا اطلاق رمضان سمیت اگلے چار مہینےتک رہے گا ۔