مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو۔ مورو سندھ )
مورو نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے سال 2020ع کے لئے عہدیدار منتخب کئے گئے صدر گلاب خان بہن اور جنرل سیکریٹری رائو تیمور احمد راجپوت اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔
صحافیوں کی جانب سے گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مبارکباد دی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔
نومنتخب عہدیداران نے مظلوم عوام کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے صحافیوں کے جائز مسائل حل کروانے کا عہد کیا۔
مورو نیشنل پریس کلب ( رجسٹرڈ ) کی سال 2020ع کے لئے الیکشن نیشنل پریس کلب مورو کے سرپرست اعلی پیر عاشق محی الدین شاہ کی سرپرستی میں ہو گذری جس میں متفقہ رائے سے عہدیدار منتخب کئے گئے۔
صدر گلاب خان بہن، سینیئر نائب صدر علی شیر ڈیپر، نائب صدر علی اکبر کلہوڑو، جنرل سیکریٹری رائو تیمور احمد راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری محمد امین چوہان، فنانس سیکریٹری ایڈووکیٹ عبدالسلام عارف آرائیں، انفارمیشن سیکریٹری منٹھار علی مری، پریس سیکریٹری جان شیر علی ڈیپر، آفیس سیکریٹری امیر بخش ڈیپر، کیمرا مین اور کمپیوٹر آپریٹر حاجی احمد نواز کھوسو، لیگل ایڈوائیزر صحافی منور علی کورائی اور ورکنگ کامیٹی ایڈووکیٹ ضیاءالرحمن آرائیں، پیر من سائیں، غلام مصطفی مغل، کامران خان، راحیل آرائیں کو منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ مورو میں سال 2020ع میں میمبر شپ لینے والے نئے میمبران کو اور عہدیداران کو پریس کارڈ دیئے گئے۔
اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمارے اوپر جو نیشنل پریس کلب مورو کے میمبران نے اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور نیشنل پریس کلب مورو کے تمام میمبران کو اپنے ساتھ لے کر چلے گے۔
مورو تحصیل کے غریب اور مظلوم عوام کے جائز مسائل تعلیم، ترقیاتی کاموں، گاٶں میں بجلی نہ ہونے اور غریب اور جاگیر داروں کی ناانصافیوں کے لئے بھرپور آواز بلند کریں گے اور اپنے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے حق سچ کے قلم سے ان کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔
اس کے علاوہ نیشنل پریس کلب مورو کے تمام صحافیوں کے جائز مسائل، صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ، صحافیوں کے لئے کالونی اور صحافیوں کے بچوں کو سرکاری محکموں میں کوٹہ دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ سندھ میں ہونے والے صحافیوں پر مظالم قتل و غارت اور صحافیوں پر جھوٹے کیسز دائر ہونے کے خلاف دن رات ایک کر دیں گے۔
اس موقع پر سینیئر صحافی ایڈووکیٹ حاکم علی جسکانی اور منہڑو پریس کلب کے صدر پپو ڈاھری نے نیشنل پریس کلب کی الیکشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب مورو کے نومنتخب عہدیداران اور میمبران نے کہا کہ ہم 25 فروری 2020ع کو ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی آفیس کے آگے شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے اور صحافی اتحاد کا ثبوت دیں گے۔
رپورٹ:
سندھی الطاف سومرو
مورو سندھ۔