لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے ساتویں میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔محمد حفیظ کی دھواں دار بیٹنگ بھی لاہور قلندرز کی تقدیر نہ بدل سکی ۔لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میںچھ وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف نووکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کیا ۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کرلیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 33،کرس لین 11سہیل اختر 1،ویلاز 3،ویز19اورسمت پاٹیل 10رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ 7چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 57گیندوں پر 98سکو ر بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ محمد سمیع اور سیفی عبداللہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانکی 1،کولن منرو2،ڈیوڈ میلان 22،شاداب خان 52،کولن انگرام 30،آصف علی 18،حسین طلعت 5،فہیم اشرف11اور عماد بٹ 8رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔لاہو ر قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4،حارث روف 2،محمد حفیظ ،ویز اور سمت پاٹیل ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔