• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی دستاویزات پر دستخط کا عندیہ دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

Feb 24, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ افغان امن عمل معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ جی ہاں!میں اس(معاہدے)پر اپنا نام درج کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط سےمحض چندگھنٹے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردئیے تھے تاہم امریکی صدر کا امن معاہدے پر دستخط سےمتعلق تازہ بیان سامنےآنےکےبعدمعاہدے کی کامیابی کےامکان بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت طالبان ایک ہفتے تک اپنی کارروائیوں میں نمایاں کمی لائیں گے،منصوبے کی کامیابی کے بعد دوحہ میں دونوں فریقین کے مابین 18 ماہ کے لیے افغان امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔