• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت اور سول اعزاز کے بعد ایک اور چیز دینے کا اعلان کر دیا گیا ، خوشخبری

Mar 4, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)کراچی پریس کلب نے پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیرن سیمی اور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ سرویوین رچرڈز اور سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔