لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہونا ہے تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے اور موسم کی حالیہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز گراﺅنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کریں گے جس کا باقاعدہ اعلان حتمی فیصلے کے بعد کر دیا جائے گا ۔