• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’کرونا وائرس کا مرکز چین نہیں ہے‘ ڈبلیو ایچ او نے کس جگہ کو کرونا کا ایپی سنٹر قرار دے دیا؟

Mar 14, 2020

جنیوا (نمائندہ خصوصی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کرونا وائرس کا مرکز یورپ کو قرار دے دیا۔ یورپ کو کرونا وائرس کا مرکز اس لیے قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہاں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ وائرس پھیل رہا ہے اور یہاں اموات کی تعداد بھی باقی دنیا سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یورپ میں پوری دنیا سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔جب چین میں کرونا وائرس کی وبا عروج پر تھی اب اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہوگئی ہے ، پوری دنیا میں سب سے زیادہ کیسز یورپ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

جوہنز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہوگئی ہے، اب تک 68 ہزار متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 266 ہوگئی ہے ، یہ ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 660 ہوگئی ہے۔