• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نےایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے قتل و ڈکیتی کی واردات ٹریس کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

Mar 15, 2020

راولپنڈی ( رانا محمد سعید ) ‏سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نےایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے قتل و ڈکیتی کی واردات ٹریس کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازااور شاباش دی اس موقع پر ڈویژنل ایس پی صدر جناب ضیاء الدین احمد بھی موجود تھے،

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ندیم ظفر ایس ایچ او کو جناب آئی جی صاحب پنجاب کی طرف سے بہترین کارگردگی کا تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازہ گیا تھا جس میں پنجاب بھر سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو مدعو کیا گیا تھا
ایس ایچ او ندیم ظفر کی سربراہی میں پے در پے کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جن کو صدر بیرونی میں تعیناتی کے دوران ضلعی سطح پر دوبارہ پوری پولیس ٹیم کے ساتھ اعلی کارگردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازہ گیا جو کہ انکی کی قابلیت،بہترین کمانڈ اور بطور پولیس افسر بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے