کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی ، 100انڈیکس میں شدید کمی کے باعث ٹریڈنگ روک دی گئی۔آٹھ کاروباری دنوں میں سٹاک مارکیٹ کو پانچویں بار روکا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں 16ہزار 82پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار کا لیول بھی ٹوٹ گیا اور100انڈیکس30,932.97پوائنٹس پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں شدید مندی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک ہی دن میں 5اعشاریہ16 فیصدکمی ہونے سے ہنڈرڈ انڈیکس1682 پوائنٹس کی انتہائی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 616 پوائنٹس پرہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 812 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 804 پوائنٹس تک گر گیا۔ صورتحال بہتری کی بجائے مندی کی طرف بڑھتی رہی اورہنڈرڈ انڈیکس انتہائی کم ہو کر 30,932.97گرگیا جس کے بعد انڈیکس 30,932تک گرااور اس وقت30,934.16پر ٹریڈ کررہا ہے۔